LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد تھانہ سنبری منڈی کے ایس ایچ او فواد خالد کی اغواء کاروں کے خلاف بڑی کارروائی، 8 ملزمان گرفتار

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)— اسلام آباد کے سیکٹر آئ-11/2 سے شہری غلام حسین کے اغواء کے واقعے میں پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تھانہ سنبری منڈی کے ایس ایچ او فواد خالد کی قیادت میں کی گئی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا جبکہ اغواء میں ملوث تمام آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اغواء کاروں نے غلام حسین کی رہائی کے بدلے 90 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ واردات میں ملوث چار افراد کو 20 لاکھ روپے کی رقم دینے کی بات بھی کی گئی تھی۔

کارروائی کے دوران پولیس نے جدید تکنیکی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا اور بالآخر مغوی کو اسلام آباد کے علاقے فراش ٹاؤن سے بازیاب کرا لیا۔ اس آپریشن کی قیادت ایس ایچ او فواد خالد نے کی، جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگین واردات میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ اس گینگ سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *