LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، اہم اعلانات

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے وطن پر قربان ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
وفاقی وزیر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی جہاں انہیں اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ٹریفک نظم و ضبط اور سڑکوں پر حادثات میں کمی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
عبدالعلیم خان نے اعلان کیا کہ موٹروے پر گاڑیوں کی معیاد مقرر کر دی گئی ہے اور 20 سال سے زائد پرانی گاڑیاں اب موٹروے پر نہیں چل سکیں گی۔ مزید برآں، گاڑیوں کے لیے ٹائر سرٹیفکیٹ علیحدہ سے جاری کیے جائیں گے تاکہ انسانی جانوں سے نہ کھیلا جا سکے۔

اووراسپیڈنگ اور ایکسل لوڈ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی
وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ اوورسپیڈنگ اور ایکسل لوڈ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو سختی سے نافذ رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثات کی روک تھام اور جانوں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے۔
کمرشل ڈرائیورز کی تربیت اور فٹنس لازمی قرار

عبدالعلیم خان نے کہا کہ کمرشل ڈرائیورز کا تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے اور ٹریننگ کا باقاعدہ بندوبست کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اگلے تین ماہ میں تمام کمرشل گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں۔
موٹروے پر حادثات اور باڑ چوری پر تشویش کا اظہار
وفاقی وزیر نے موٹروے پر ایک ہی مقام پر بار بار ہونے والے حادثات پر تشویش کا اظہار کیا اور آئی جی موٹروے پولیس کو اس سلسلے میں مؤثر حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ موٹرویز کے گرد حفاظتی باڑ چوری کے 53 مقدمات درج ہوئے جن میں 36 ملزمان گرفتار جبکہ 2000 میٹر باڑ برآمد کی گئی۔
شہید انسپکٹر منصور اصغر کے لیے فاتحہ خوانی
دورے کے اختتام پر وفاقی وزیر نے موٹروے پر شہید ہونے والے انسپکٹر منصور اصغر کے لیے فاتحہ خوانی کی اور موٹروے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حفاظت کو ہر صورت مقدم رکھیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *