LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سی ڈی اے اور چینی وفد کے درمیان سیاحتی منصوبوں پر اہم ملاقات

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ): (پ ر: مورخہ 24 مارچ، 2025): چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے پیر کے روز چینی وفد جسمیں چین کے کنسلٹنٹ تھے نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم ملاقات کی. ملاقات میں اسلام آباد میں سیاحتی اور تفریحی منصوبوں کے فروغ کے حوالے سے غور و خوض کیا. ملاقات میں چینی وفد میں چین کے کنسلٹنٹ اور سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ، ممبر پلاننگ، ممبر فنانس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی. ملاقات کے دوران اسلام آباد میں دامن کوہ سے سیدپور تک کیبل کار اور چیر لفٹ کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ کیبل کار اور چیئر لفٹ اسلام آباد کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کئے جائیں گے جس سے نہ صرف سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ شہر کی معیشت کو بھی فروغ ملے گا. انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اسلام آباد کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا.

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ کیبل کار اور چیئر لفٹ کے حوالے سے ابتدائی فزیبلٹی اسٹڈی رپورٹس کو جلد مکمل کیا جائے. انہوں نے کہا کہ یہ بھی جائزہ لیا جائے کہ کیبل کار چیئر لفٹ کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے تاکہ اس کی تنصیب کیلئے بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے. انہوں نے منصوبے کا پی سی ون تیار کرنے اور مرحلہ وار اقدامات کرکے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت بھی جاری کی.

چینی وفد نے اسلام آباد میں سیاحتی اور تفریحی سہولیات کے فروغ کیلئے چیئرمین سی ڈی اے کی کاوشوں کو سراہا اور چین کی تیکنیکی صلاحیتوں اور تجربات سے استفادہ کرنے کیلئے سی ڈی اے کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا.

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد میں سیاحت اور میزبانی کی صنعت کے حوالے سے بہترین مواقع موجود ہیں جنہیں چین کے تعاون سے مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے. ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقوں نے باہمی اشتراک بڑھانے اور ملکر اسلام آباد کی بہتری اور ترقی کے عزم کا اعادہ بھی کیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *