LOADING

Type to search

غزہ (بگ ڈیجٹ) غزہ میں 5دن سے جاری اسرائیلی بمباری سے شہدا کی تعداد 634 ہو گئی

Share this to the Social Media

غزہ (بگ ڈیجٹ) غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 130 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے پانچ روز میں شہدا کی مجموعی تعداد 634 تک پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے یک طرفہ طور پر جنگ بندی معاہدہ ختم کر کے منگل سے غزہ پر بمباری دوبارہ شروع کر دی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں اور ہزاروں بیگھر ہو چکے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X