LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) شہباز شریف اور آصفہ بھٹو نے تحفے میں ملنے والی اپنی اپنی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرا دی

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے تحفے میں ملنے والی اپنی اپنی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرا دی۔وزیراعظم شہباز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے الیکٹرک گاڑی تحفے میں دی تھی، وزیراعظم نے گزشتہ روز ہی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرائی تھی۔

کابینہ سیکرٹریٹ نے گاڑی توشہ خانہ میں جمع ہونے کی تصدیق کر دی۔خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بھی ترک صدر کی جانب سے ملنے والی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرا دی، ترک صدر کی جانب سے آصفہ بھٹو کو بھی الیکٹرک گاڑی کا تحفہ دیا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *