LOADING

Type to search

قاہرہ (بگ ڈیجٹ) اسرائیل کی نئی شرائط غزہ جنگ بندی معاہدے میں تاخیر کی وجہ بن رہی ہیں: حماس

Share this to the Social Media

قاہرہ (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے عائد کی جانے والی نئی شرائط غزہ جنگ بندی معاہدے میں تاخیر کی وجہ بن رہی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی مذاکرات میں لچک دکھائی ہے۔

حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدیکے لیے ہونے والی بات چیت اب بھی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔تاہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے اسرائیل کی جانب سے غزہ سے انخلا، جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور بے گھر فلسطینیوں کی واپسی کے حوالے سے نئی شرائط عائد کی گئی ہیں۔حماس کا کہنا ہے کہ یہ نئی اسرائیلی شرائط جنگ بندی معاہدہ طے پانے میں تاخیر کا سبب بن رہی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X