اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ،سابق نیوی افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل سے سزائے موت کے فیصلے پر عمل درآمد روکنے کا حکم امتناع ختم ،ڈاکیارڈ حملہ کیس میں سزائے موت پانے والے نیوی کے 5 سابق افسران کی دستاویزات کے حصول کی درخواست نمٹا دی گئی ،نیوی کے سابق افسران ارسلان نذیر ستی،محمد حماد،محمد طاہر رشید،حماد احمد اور عرفان اللہ کی درخواست نمٹائی گئی۔
،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پٹیشنرز کے وکلا کے بیان کے بعد درخواست نمٹانے کا فیصلہ سنایا،وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پرسرکاری وکیل کی موجودگی میں انکوائری رپورٹ اور فیصلے تک رسائی دیدی گئی ۔ انکوائری رپورٹ اور ججمنٹ دکھائی گئی جس کے نوٹس بنا لیے ہیں۔
نیوی حکام نے بورڈ آف انکوائری کی رپورٹ کو قومی سلامتی کا ایشو بتاتے ہوئے اس کی کاپی مجرمان کو فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔عدالت نے جواب دیا کہ یہ دہشتگردی کا واقعہ ہے اسے رائٹ ٹو انفارمیشن کا مسئلہ نا بنائیں۔ نیوی کے پانچ افسران کو کورٹ مارشل کے ذریعے سزائے موت سنائی گئی تھی جس پر ہائی کورٹ نے عمل درآمدروکرکھاتھا