LOADING

Type to search

اسلام آباد(بگ ڈیجٹ) ریحان زیب خان کی نماز جنازہ اداکردی گئی ، ہزاروں افراد کی شرکت

Share this to the Social Media

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے امیدوار ریحان زیب خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قتل کیے گئے ریحان زیب خان کی نماز جنازہ میں باجوڑ، مہمند اور دیر سمیت ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

بعدازاں 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے بطور آزاد امیدوار حصہ لینے والے ریحان زیب خان کو ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریحان زیب خان جان کی بازی ہار گئے تھے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کاشف ذوالفقار نے کہا تھا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *