LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، صحافیوں کے لیے صحت کی مثالی سہولتیں

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے زیر اہتمام صحافیوں آن کے اہل خانہ کے لیے صحت و فلاح کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں صحافیوں نے شرکت کرتے ہوئے مفت طبی معائنہ، فری لیبارٹری ٹیسٹ اور فری ادویات حاصل کیں۔فری میڈیکل کیمپ کے مہمانِ خصوصی سینیٹر ناصر بٹ تھے، جنہوں نے کیمپ کا دورہ کیا اور آر آئی یو جے کی اس فلاحی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافی دن رات عوام کی آواز بنے رہتے ہیں، ایسے میں ان کی صحت کا خیال رکھنا معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہےمیں صحافی برادری کے ساتھ ہوں میرے بس میں جو کچھ مکمن ہوا وہ کریں گے یہی قائد نواز شریف کا ویژن ہے پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف صحت کے حوالے سے بہت اچھے اقدامات کر رہی ہیں یہ فری میڈیکل کیمپ آر آئی یو جے اور القادر جنرل ہسپتال اسلام آباد کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا گیا اس موقع پر آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک نے کہا کہ یونین صحافیوں کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور مستقبل میں بھی صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے ہم ناصر بٹ ،حافظ عبداللہ بٹ،پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عابد محمود مہر،نوید چوہدری و دیگر کا آمد پرشکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر سی ای او القادر جنرل ہسپتال ڈاکٹر آصف کچھی نے میڈیکل کیمپ میں موجود ڈاکٹرز کا تفصیلی تعارف کروایا اور صحافیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، فری ٹیسٹس اور ادویات کے بارے میں آگاہ کیا۔میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے صحافیوں کا مکمل طبی معائنہ کیا جبکہ بلڈ پریشر، شوگر، ہیپاٹائٹس اور دیگر ضروری ٹیسٹس بالکل مفت کیے گئے، اس کے علاوہ تمام صحافیوں کو ادویات بھی فری فراہم کی گئیں۔تقریب کے اختتام پر آر آئی یو جے کے جوائنٹ سیکرٹری گلزار خان نے مہمانوں، ڈاکٹرز، انتظامیہ اور صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس تعاون کو یونین کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔شرکاء صحافیوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے آر آئی یو جے اور القادر جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری سینئر نائب بشیر عثمانی ،جوائنٹ سیکرٹری مجاہد نقوی،ایگزیکٹیو ممبران غفران چشتی ،توصیف عباسی آر آئی یو جے کے سابق صدر عامر سجاد سید ،سابق جوائنٹ سیکرٹری شکیلہ جلیل ،گل قیصر ،رضوان حیدر ،سلطان شاہ،خالد چوہدری ،صداقت علی ،شیخ ظہیر ،عمیر احمد ،طاہر شاہ،چوہدری وقار ،نعمان چوہدری ،افتخار بھٹی ،حیدر علی و دیگر شامل تھے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X