راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں انجمن تاجران کے عہدیداران سے میٹنگ، میں ساجد حسن بٹ، رانا خرم محمود سمیت انجمن تاجران کے دیگر عہدیداران کی شرکت، تاجر برادری ملکی معیشت میں بہت اہمیت کی حامل ہے
تاجر برادری جرائم کی روک تھام میں اہم کردارادا کر سکتے ہیں، جرائم میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے، اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی مثالی رہی،ایس ایس پی آپریشنز
تاجربرادری نے جرائم خصوصاً منشیات کے خلاف راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کوسراہا،
جرائم کے خاتمے اور شہریوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، جرائم میں کمی سے کاروباری سرگرمیاں بڑھتی ہیں، پولیس کی کاوشوں پر شکریہ ادا کرتے ہیں، انجمن تاجران


