کراچی (بگ ڈیجٹ) نۓ بلدیاتی قوانین بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جاۓ گا ناصر حسین شاہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت بلدیاتی قوانین کے ریفارم کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی کمیٹی کا پہلا اجلاس کراچی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت بلدیاتی قوانین کے ریفارم کے سلسلے میں بدھ کے روز پہلا اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجللاس ہوا جس میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، اراکین اسمبلی سمیتا افضال، قاسم سومرو، جمیل سومرو، قاسم نوید اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں طے کیا گیا کہ نۓ بلدیاتی قوانین کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جاۓ گا اور ان سے تجاویز بھی لی جاۓ گی تین ماہ کے عرصے میں تمام تجاویز لے کر فاٸنل سفارشات تیار کی جاۓ گی اجلاس میں یونین کاونسل ڈپٹی میٸرز اور ٹاون کے واٸس چیٸرمینوں کے اختیارات کو مستحکم کرنے کے لیے تجاویز پیش کی گٸ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ وزراء کی کھلی کچہری میں یونین کاونسل کے فنڈز اور چیک اینڈ بیلنس کی شکایات آرہی ہیں چیٸرمین بلاول بھٹو کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کے لیے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے ہیں ڈپٹی میٸرز اور واٸس چیٸرمینوں کو اختیارات کے ذریعے مستحکم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ جس علاقے کی اسکیم ہوگی اس کے چیٸرمین کو دی جاۓ گی ڈسٹرکٹ کی اسکیمیں اس کے چیٸرمین کو دی جاۓ گی ہر یوسی کی اسکیم کم از کم پانچ ملین روپے کی ہونی چاہیئے اجلاس میں کمیٹی کا فوکل پرسن زین العابدین کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا

