راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر نوشیروان عادل خالق حقیقی سے جا ملے،سب انسپکٹر نوشیروان عادل ڈینگی کے مرض میں مبتلا تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے،جو دوران علاج معالجہ وفات پا گئے،متوفی ایس آئی کا نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں موہڑہ حیات علاقہ تھانہ جاتلی میں ادا کر دیا گیا، جنازہ میں پولیس افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی،سب انسپکٹر نوشیروان عادل سال 1995 میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے تھے اور اپنی محنت اور قابلیت پر سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی یاب ہوئے تھے،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ مرحوم انتہائی محنتی اور قابل پولیس افسر تھے،جنکی راولپنڈی پولیس کے لیے خدمات قابل قدر ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔