لاہور (بگ ڈیجٹ) لیسکو میں بجلی چوری اور بوگس میٹرز کا بڑا سکینڈل پکڑا گیا لیسکو انجنئیرز ٹاون سب ڈویژن کے علاقہ سے نجی میٹر ساز کمپنی کے 3 ملازمین اے ایم آئی میٹرز تبدیل کرتے پکڑے گئے ایکسین ٹاون شپ نعیم جمالی اور ایس ڈی انجنئیرز ٹاون تجمل ڈوگر نے کاروائی کی نجی میٹر ساز کمپنی کے تین ملازمین اے ایم آئی میٹرز تبدیل کررہے تھے، لیسکو ذرائع ایکسین ٹاون شپ اور ایس ڈی او انجنیئرز ٹاون نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی پکڑے جانے والے افراد نے خود کو نجی میٹر ساز کمپنی ایکوریٹ کا ملازم بتایا، لیسکو ٹیم نجی میٹر ساز کمپنی کے ملازمین حبیب، ابوزر اور سرمد کو موقع سے پولیس کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا، گرفتارہونے والے ملزمان کے قبضہ سے تین اے ایم آئی میٹرز برآمد ہوئے، لیسکو حکام جو میٹر تبدیل کئے جارہے تھے ان کے میٹر نمبر اور پی او بر بھی ایک ہی تھے، لیسکو ملزمان سیم نمبر کے میٹرز تیار کرکے لیسکو کے میٹرز تبدیل کرتے تھے، ذرائع زیادہ یونٹس چلنے کے بعد اسی طرح اور اسی نمبر کا دوسرا میٹر لگا دیا جاتا تھا، ذرائع پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی لیسکو میں اے ایم آئی میٹرز بنانے والی کمپنیوں کے حوالے سے بڑا سکینڈل سامنے آسکتا ہے ،لیسکو ذرائع کمپنیوں کے ملازمین کے بجلی چوری میں ملوث ہونے کا امکان ہے، لیسکو ذرائع

