LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ایس ایچ او ندیم طاہر کی قیادت میں تھانہ بنی گالا پولیس کی بڑی کارروائی

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ایس ایچ او ندیم طاہر کی قیادت میں تھانہ بنی گالا پولیس کی بڑی کارروائی قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار، مزید تفتیش جاری تھانہ بنی گالہ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی تھانہ بنی گالہ کے ایس ایچ او چوہدری ندیم کی قیادت میں انجام دی گئی، جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ معلومات کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محمد اقبال ولد رجب علی قوم مسلم شیخ ساکن چوک اعظم ضلع لیہ مقدمہ نمبر 150/25 مورخہ 23 مارچ 2025 میں مطلوب تھا۔ ملزم نے بنی گالہ کے نواحی علاقے میں فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل کیا تھا، جس کے بعد وہ فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد مختلف پہلوؤں سے تفتیش کرتے ہوئے جدید تکنیکی اور سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کیں اور موبائل ڈیٹا اور خفیہ ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کی مدد سے پولیس نے ملزم کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور ایک کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسے گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے بنی گالہ پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، اور ایسے خطرناک ملزمان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ مقامی شہریوں نے بھی پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کامیابیاں علاقے میں جرائم کے خاتمے اور عوام کے پولیس پر اعتماد کو مزید مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X