اسلام آباد (بگ ڈیجٹ): 27 دسمبر، 2025 وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کا ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار
بلال اظہر کیانی کا مرحومہ کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار
ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان کی ایک قابلِ فخر بیٹی اور قابل معاشی ماہر تھیں جنہوں نے بہترین قومی خدمات انجام دیں
ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان کے مالیاتی نظام کی بہتری، معاشی ترقی اور اصلاحات کے حوالے سے بھی گراں قدر کام کیا
معیشت اور پاکستان کے لئے ان کیخدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا
وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کی مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا