اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) جمعیت علماءاسلام پنجاب کےجنرل سیکرٹری حافظ نصیر احمداحرار نے معروف کالم نگار اسامہ پسروری کےہمراہ قاٸدِ مزنگ مولاناعبدالوحیدمدنی سے ہسپتال میں ملاقات اور انکی عیادت کی۔ اور مولانا مدنی کی خدمات کو سراہتےہوے دعاٸیں کیں۔ واضح رہےکہ مولانا مدنی ایک ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوے وہ قاضی ہوسپٹل مزنگ میں زیرعلاج ہںں۔ اس موقع پر جمعیةعلماءاسلام سٹی کےسرپرست مولانا مفتی محمداحسن ۔ پروفیسرحافظ امیرحمزہ۔ حاجی محمداسد مولانامحمدیحییٰ مولانامحمدزکریا حافظ محمدحسان حافظ محمدحسن بھی موجودتھے۔