LOADING

Type to search

پیانگ یانگ (بگ ڈیجٹ) شمالی کورین رہنما کم جونگ ان کی امریکا سے مذاکرات پر مشروط آمادگی

Share this to the Social Media

پیانگ یانگ (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس ) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے امریکا سے مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگا کیونکہ یہ ملکی دفاع کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا ایٹمی ہتھیار ختم کرنے کا مطالبہ ترک کر دے تو بات چیت ممکن ہے۔کم جونگ ان نے مزید کہا کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں تعلقات بہتر بنانے کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X