LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) او جی ڈی سی کا آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے تعاون سے ہیپا ٹائٹس سی کے خاتمے کیلئے کیمپس کا آغاز مفت کیمپس سے ہزاروں مریضوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا ترجمان او جی ڈی سی

Share this to the Social Media

اسلام آباد، 22 ستمبر  2025 (بگ ڈیجٹ): آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ) نے آغا خان یونیورسٹی اسپتال (اے کے یو انچ) کے تعاون سے ہیپا ٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے کیمپس کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ان کیمپس میں عوام کو مفت اسکریننگ ٹیسٹ ، ڈاکٹر سے مشاورت اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

یہ منصوبہ او جی ڈی سی کے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (سی ایس آر ) پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد کمپنی کے آپریشنل علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ کیمپس پنجاب کے اضلاع چکوال، اٹک، گوجر خان (راولپنڈی) اور ڈیرہ غازی خان ، جبکہ سندھ کے اضلاع حیدر آباد، سانگھڑ اور گھوٹکی میں قائم کیے جائیں گے۔

منصوبے کا پہلا مرحلہ 23 ستمبر سے 11 دسمبر 2025 تک جاری رہے گا۔

اس کے بعد دو بار فالواپ کیمپس ہوں گے۔

پہلا فالواپ 30 ستمبر سے 18 دسمبر 2025 تک اور دوسرا مرحلہ 31 مارچ سے 18 جون 2026 تک جاری رہے گا۔

یہ اشتراک او جی ڈی سی کی پائیدار اور صحت سب کے لیے کی سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سے قبل کمپنی نے الشفاء ٹرسٹ اسپتال کو جدید موبائل آئی آپریشن تھیٹر یونٹس عطیہ کیے اور ملک بھر میں 35 مفت آنکھوں کے کیمپس بھی منعقد کیے، جن میں ہزاروں مریضوں کو موتیا کے آپریشن، مشاورت اور عینکیں فراہم کی گئیں تھیں ۔

یہ تمام اقدامات او جی ڈی سی کے پائیدار ترقی کے ہدف نمبر 3، یعنی صحت مند زندگی اور فلاح عامہ کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

***

جاری کرده: ذیشان زیدی، منیجر ایکسٹرنل کمیونیکیشنز او جی ڈی سی

موبائل: 03000506560، 03008222685

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X