LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وزارتِ داخلہ نے غیر قانونی افغان مہاجرین اور ان کو سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف عوامی تعاون حاصل کرنے کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وزارتِ داخلہ نے غیر قانونی افغان مہاجرین اور ان کو سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف عوامی تعاون حاصل کرنے کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔

شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا سہولت کاری کی اطلاع 051111367226 پر دے سکتے ہیں۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق شکایات اور تجاویز کے لیے علیحدہ ہاٹ لائن 0519211685 بھی فعال کر دی گئی ہے، جہاں عوام براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والوں کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا اور کسی بھی شہری کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔

وزارتِ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملک کی سلامتی اور امن کے لیے اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X