اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) آئی جی کا سپر مارکیٹ کا مختصر دورہ، ٹریفک کے مسائل حل ہو گئے۔ ون وے، ہیلمٹ و ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی روک تھام پر سخت کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہیوی ٹریفک پارکنگ اور سڑکوں پر رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں کوئی مناسب وقت مقرر کیا جائے۔ سرفراز مغل ممتاز تاجر رہنما سابق صدر سپر مارکیٹ سرفراز مغل نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے سپر مارکیٹ ایف سکس کا رات کے وقت مختصر دورے نے ٹریفک کے مسائل حل کردیئے اکثر ٹریفک بلاک رہنے کی وجہ سے رش رہتا ہے ہیوی ٹریفک اور اسکول کالج کی چھٹی کے باعث دن میں ٹریفک کا مسئلہ رہتا ہے آئی جی صاحب نے فوری طور پر مسائل حل کے احکامات جاری کئے تاجر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سرفراز مغل نے ایس ایس پی ٹریفک حمزہ ہمایوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کے تحفظ کیلئے ون وے، بغیر ہیلمٹ، نمبر پلیٹ کے بغیر یا غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور ہر قسم کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے سخت کاروائی کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے بتایا کہ لہتراڑ روڈ اور اسی طرح کی دیگر اربن ایریا کی سڑکوں پر بھی دن رات کو بڑی دلیری سے قوالی خلاف ورزیاں جاری ہیں جن کی روک تھام پر کوئی اقدام نظر نہیں آیا ترامڑی چوک میں سرخ اشارے پر بھی سیدھا ٹریفک گذرتی ہے جبکہ اسی کے ساتھ سروس روڈ اور اسکول کالج کے پیدل گذرنے والے طلبہ و طالبات، ہاسپٹل سے پیدل آنے والے مریض مرد و خواتین، بزرگ چوک کراس کرتے ہیں جنہیں بے ہنگم ٹریفک سے جان کا خطرہ محسوس کرتے سڑک کراس کرتے ہیں۔ آخر میں سرفراز مغل نے مطالبہ کیا کہ سپر مارکیٹ میں دن کے اوقات میں بھی ٹریفک پولیس کی ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے اور لہتراڑ روڈ پر بھی پولیس سخت کاروائی کرے تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ ہو اور حادثات میں کمی آئے۔