LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ریجنل پولیس دفتر راولپنڈی میں بطور ریڈر آرپی او خدمات سرانجام دینے والے سب انسپکٹر محمد لطیف محکمہ پولیس میں 37سال خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے

Share this to the Social Media
راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ریجنل پولیس دفتر راولپنڈی میں بطور ریڈر آرپی او خدمات سرانجام دینے والے سب انسپکٹر محمد لطیف محکمہ پولیس میں 37سال خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے،ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ریجنل پولیس دفتر میں سب انسپکٹر محمد لطیف کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا۔ تقریب سب انسپکٹر محمد لطیف کی محکمہ پولیس سے ریٹائرمنٹ پر اُن کی طویل اور شاندار خدمات کے اعتراف میں منعقد کی گئی،آپ نے اپنی زندگی کا قیمتی وقت محکمہ پولیس کو دیا ہے، آپ کی خدمات کو محکمہ پولیس ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گا۔ آپ ہمارے لیے ہمیشہ ایک اثاثہ رہیں گے، اور اگر آپ کو کسی بھی وقت محکمہ کی مدد یا معاونت درکار ہو تو ہمارے دروازے ہمیشہ آپ کے لیے کھلے ہیں۔بابر سرفراز الپا آر پی او
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ریجنل پولیس دفترمیں بطور ریڈر فرائض منصبی سرانجام دینے والے سب انسپکٹر محمد لطیف کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا، تقریب میں ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن عبدالفاروق، اے ڈی آئی جی ملک نعیم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید رسول ودیگر برانچ انچارجزسمیت ریجنل پولیس دفترمیں تعینات افسران اور سٹاف نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب انسپکٹر محمد لطیف نے اپنی سروس کے دوران انتہائی محنت، ایمانداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بطریقِ احسن سرانجام دیا اور محکمہ پولیس کو ہمیشہ وقار بخشا۔سب انسپکٹر محمد لطیف سال 1988 میں بطور کانسٹیبل محکمہ پولیس میں بھرتی ہوئے اورطویل عرصہ تک راولپنڈی ضلع میں مختلف جگہوں پر اپنے فرائض سرانجام دئیے، اپنی شاندار کارکردگی اور پیشہ وارانہ مہارت کے باعث وہ ہمیشہ ساتھیوں اور افسران کے دلوں میں زندہ رہیں گے،ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کا قیمتی وقت محکمہ پولیس کو دیا ہے، آپ کی خدمات کو محکمہ پولیس ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گا۔ آپ ہمارے لیے ہمیشہ ایک اثاثہ رہیں گے، اور اگر آپ کو کسی بھی وقت محکمہ کی مدد یامعاونت درکار ہو تو محکمہ پولیس کے دروازے ہمیشہ آپ کے لیے کھلے ہیں۔آر پی او نے مزید کہا کہ ریٹائرمنٹ دراصل ایک نئے سفر کا آغاز ہے، مگر محکمہ پولیس اپنے محنتی، فرض شناس اور دیانتدار افسران کو کبھی فراموش نہیں کرتا،تقریب کے اختتام پر ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا نے سب انسپکٹر محمد لطیف کو اعزازی شیلڈز اور یادگاری تحائف پیش کیے جبکہ دیگر برانچ انچارجز اور سٹاف نے بھی اپنی طرف سے تحائف پیش کیے، اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر نے آر پی او راولپنڈی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ ان کے لیے باعثِ فخر ہے کہ اُن کی خدمات کو اس انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X