اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وفاقی حکومت کا بڑا اقدام ، ڈریپ کوالٹی کنٹرول کو مزید بہتر کرنے کے لیے کئی سالوں بعد 8 فیڈرل ڈرگ انسپکٹر تبدیل کردیا گیا۔ موصول دستاویزکے مطابق وفاقی حکومت نے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں فیڈرل انسپکٹر آف ڈرگز (FIDs) کی تعیناتیوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔
وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق درج ذیل افسران کی تعیناتیاں واپس لے لی گئی ہیں۔
خالد محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر (BS-18)، FID-II اسلام آباد،فیصل شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر (BS-18)، FID-I پشاورعتیق ال باری، ڈپٹی ڈائریکٹر (BS-18)، FID-II پشاورعبدالرشید شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر (BS-18)، FID-IV لاہور،
عائشہ عرفان، ایڈیشنل ڈائریکٹر (RO-14)، FID-V لاہور،
عبدالرف شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر (RO-14)، FID-III کراچی ،
شعیب احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر (RO-14)، FID-III کراچی ،
سید حکیم مسعود، ڈپٹی ڈائریکٹر (BS-18)، FID-IV کراچی ،
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کابینہ کے اجلاس نمبر 152/18/2025، مورخہ 30 جولائی 2025 کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔