LOADING

Type to search

رحیم یار خان (بگ ڈیجٹ) رحیم یار خان کے معروف فارمر اور پولٹری بزنس سے وابستہ شخصیت رانا محی الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی ایک بڑی وجہ پولٹری سیکٹر میں غیر معمولی اضافے ہیں

Share this to the Social Media

رحیم یار خان  (بگ ڈیجٹ) رحیم یار خان کے معروف فارمر اور پولٹری بزنس سے وابستہ شخصیت رانا محی الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی ایک بڑی وجہ پولٹری سیکٹر میں غیر معمولی اضافے ہیں، بالخصوص چوزے کا ریٹ جو اس وقت مارکیٹ میں 211 روپے فی چوزہ تک جا پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بنیادی لاگت ہی اس قدر بلند ہو گی تو آگے چل کر مرغی کی فیڈ، ویکسین، دوائیاں اور دیگر اخراجات بھی بڑھتے ہیں جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی قیمت عام صارف کی پہنچ سے دور ہو جاتی ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ چند مہینوں میں چوزے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے پولٹری فارمرز کو بھی مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

رانا محی الدین نے کہا کہ پاکستان میں عام آدمی کی خوراک کا بڑا حصہ پولٹری پر منحصر ہے۔ اگر الٹری کے ریٹ پر قابو نہ پایا گیا تو نہ صرف مرغی کا گوشت بلکہ انڈے بھی عوام کی دسترس سے دور ہو جائیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پولٹری ریٹس کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے، تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اور پالیسی ساز ادارے اس مسئلے پر توجہ نہ دیں تو مستقبل قریب میں پولٹری مصنوعات مزید مہنگی ہو جائیں گی، جس کے باعث عام صارفین کے لیے پروٹین کی سستی ترین خوراک بھی نایاب ہو جائے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X