LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) آرمی چیف نے کوئی انٹرویو نہیں دیا، برسلز میں پی ٹی آئی یا معافی کا کوئی ذکر نہیں ہوا، ترجمان پاک فوج

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ آرمی چیف کی طرف سے کسی صحافی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا گیا، سہیل وڑائچ کے جس کالم کی بات ہے وہ برسلز کا ایک ایونٹ تھا، برسلز کے ایونٹ میں پی ٹی آئی یا معافی کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی طرف سے کسی صحافی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا گیا، سہیل وڑائچ کے جس کالم کی بات ہے وہ برسلز کا ایک ایونٹ تھا، وہاں تو سیکڑوں لوگوں نے تصاویر بنوائیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ برسلز کے ایونٹ میں پی ٹی آئی کا کوئی ذکر ہوا نہ ہی معافی کا، یہ ایک صحافی کی ذاتی مفاد اور تشہیر حاصل کرنے کی کوشش ہے، سہیل وڑائچ نے نامناسب حرکت کی، جو شخص غیرقانونی حرکت کرے، اسے قانون کے کٹہرے میں آنا ہو گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر سےسوال کیا گیا ہے کہ کیا جیو اور جنگ کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی؟ انہوں نے کہاکہ ہم نے بہت واضح الفاظ میں کہا کہ اداروں کو سمجھداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، میڈیا کو سمجھنا چاہیے کہ یہ مناسب نہیں، افسوس کی بات ہے کہ سینئر صحافی نے بھی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا، فوج ایک ذمہ دار ادارہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X