اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(سجاد ظہور بھٹی /ایڈیٹر انوسٹی گیشن)ایف آئی اے سے دھماکہ خیز خبر، کرپشن بد عنوانی ، دھوکہ دہی اختیارات کا غلط استعمال کرنے والوں کیخلاف 35مقدمات کے اندراج کا فیصلہ ، سی ڈی اے کے خلاف دو مزید مقدمات بھی شامل ہیں ۔
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں 2020تک زیر تفتیش انکوائریوں کو حتمی شکل دیدی گئی، مختلف محکموں کے ملازمین و افسران اور پرائیویٹ اشخاص کے خلاف دھوکہ دہی ، فراڈ ، اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق 35کے قریب مقدمات کے اندراج کی اصولی منظور دیدی گئی ہے ۔
ذرائع ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے دعویٰ کیا ہے کہ سی ڈی اے سے متعلق دو مزید مقدمات کے اندراج کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاہم کن محکمہ جات کے کن آفیسران و ملازمین کے خلاف مقدمے کے اندراج کا فیصلہ ہوا ہے اس کی تفصیلات آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں منظر عام پر آ سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ تین چار سالوں سے جاری انکوائری کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور پینتیس مقدمات میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا امکان ہے۔