LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جارہی ہیں،ترجمان پی ٹی اے

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے مطابق موبائل فون آپریٹرز کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جارہی ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین زیروبیلنس کے باوجود اپنے اہل خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کی جاچکی ہیں جبکہ باقی سائٹس کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X