LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت بارشوں اور سیلابی صورتحال پر ہنگامی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے نقصانات پر بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق ہنگامی جائزہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا حکومت سے تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا کے لیے امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر فوری بھیجا جائے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیلاب میں پھنسے افراد اور سیاحوں کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بادل پھٹنے کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی، ڈی سی بونیر نے آبی ریلوں میں بہہ کر 78 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جبکہ صوبے میں مجموعی اموات 194 تک جاپہنچی ہیں، جبکہ صوبائی حکومت نے کل سوگ منانے کا اعلان کردیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X