LOADING

Type to search

کراچی (بگ ڈیجٹ) جے پی ایم سی میں طبی اصلاحات کی نئی مثال قائم، ڈاکٹر صدام صالح کے اقدامات قابلِ تحسین

Share this to the Social Media

کراچی (بگ ڈیجٹ) کراچی جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں تعینات ہونے والے نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیکل، ڈاکٹر صدام صالح نے اپنی تعیناتی کے ابتدائی مہینے میں اسپتال میں طبی خدمات اور انفیکشن کنٹرول کے میدان میں انقلابی اقدامات اٹھا کر مثالی بہتری لائی ہے۔ ان کے اقدامات کو محکمہ صحت سندھ کے سیکرٹری اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی کی جانب سے سراہا گیا ہےڈاکٹر صدام صالح کی قیادت میں مرکزی کلینیکل لیبارٹری میں مفت انفیکشن ڈزیز ٹیسٹنگ اینڈ ریسرچ یونٹ کا قیام عمل میں آیا ہے، جس سے نہ صرف زیر علاج مریض بلکہ او پی ڈی مریض بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں عالمی معیار کی اینٹی بایوٹکس، ڈسپوزایبل گاؤن، ایپرن، اور دستانوں کی فراہمی سے وینٹی لیٹر سے منسلک انفیکشنز میں 80 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہےسرجیکل تھیٹرز میں جرمن ساختہ ٹانکے فراہم کیے گئے، جبکہ سی ٹی اور ایم آر آئی اسکین کے لیے مریضوں کو مفت کنٹراسٹ کی سہولت دی گئی۔ مرگی کے مریضوں کے لیے طویل عرصے سے نایاب “ٹیٹا گرام-پی انجیکشن کی فراہمی بھی ممکن بنائی گئی ہےادویات کی فراہمی پر سخت نگرانی کا نظام متعارف کرایا گیا ہے تاکہ وارڈز میں ادویات کی بروقت فراہمی اور چوری کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ میڈیکل آئی سی یو ٹیم نے ڈاکٹر صدام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں وینٹی لیٹر ایسوسی ایٹڈ نمونیا (VAP) میں واضح کمی آئی ہے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ، یدا کراچی، اور جے پی ایم سی کی قیادت نے بھی ان کی انتھک خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ڈاکٹر صدام صالح نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مریضوں کی فلاح اور طبی سہولیات کی بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X