LOADING

Type to search

لاہور (بگ ڈیجٹ) عظیم صوفی بزرگ داتا علی ہجویری کے3روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز

Share this to the Social Media

لاہور (بگ ڈیجٹ) عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری کے 982 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
لاہور جن کی نسبت سے داتا کی نگری کہلاتا ہے، ان کا نام علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا صاحب ہے، حضرت علی ہجویری تقریبا 1 ہزار سال قبل افغانستان سے لاہور تشریف لائے اور بھاٹی دروازے کے قریب قیام فرمایا، اپنے اخلاق اور حسنِ کردار سے غیر مسلموں کو گرویدہ اسلام کیا، ان کی بے مثل تصنیف کشف المحجوب تصوف پر سند قرار دی جاتی ہے۔لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے 982 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات کا افتتاح کیا، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور صوبائی وزیر بلال یاسین بھی موجود تھے۔حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے سلسلے میں پنجاب سمیت ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، عرس کی تقریبات 13 تا 15 اگست تک جاری رہیں گی، عرس کے دوران قرات، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر ہوں گی۔
عرس کے موقع پر آنے والے زائرین کیلئے لنگر کے انتظامات مکمل ہیں، دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جا رہی ہیں، مٹھائیوں اور دیگر اشیا کی دکانیں بھی سج گئی ہیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے دربار کے اطراف کا دورہ کیا اور زائرین کے داخلی و خارجی راستوں کا معائنہ کیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے افسران کو حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات دیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X