LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) جمعیت علماء پاکستان ملک بھر میں یومِ آزادی کے موقع پر بھرپور تقریبات کا انعقاد کرے گی

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر میں جشن آزادی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر جلسے، جلوس، سیمینارز اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ ان تقریبات میں پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور ملکی سلامتی، استحکام پاکستان اور شہداء کیلئے کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صدر علامہ نور احمد سیال، سینئر نائب صدر مفتی محمد احمد برکاتی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر نورانی ، نائب صدر چوہدری ریاض احمد نوری، ، رانا رحمت علی، راؤ عظمت اللہ خان و دیگر کا کہنا ہے کہ یومِ آزادی موقع ہے کہ ہم اپنے بڑوں کی قربانیوں کو یاد کریں اور اتحاد و یکجہتی کے پیغام کو فروغ دیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔جلسے اور ریلیاں پاکستان کے تمام صوبوں اور اضلاع میں یکساں طریقے سے منعقد کی جائیں گی، جن میں عوام کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔یہ اقدامات ملک کی سلامتی، امن اور اجتماعی بہبود کو مضبوط بنانے کے عزم کے تحت کیے جا رہے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X