اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت میں 13 اگست کو مقامی تعطیل ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، ضلعی انتظامیہ، پولیس، واپڈا اور تمام اسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔