LOADING

Type to search

نئی دہلی (بگ ڈیجٹ) بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا، پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری

Share this to the Social Media

نئی دہلی (بگ ڈیجٹ) بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا اور نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ ان کے گھروں میں گیس اور انٹرنیٹ کی سہولیات وقتا فوقتا معطل کی جا رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتکاروں کو دیے گئے رہائشی مکانات خالی کرنے کے احکامات کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی جاری کر دیے گئے اور اب تک چار سے پانچ سفارتکاروں کو گھر چھوڑنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔گھر خالی کرنے کے حکم کے ساتھ بھارت کے دیگر اوچھے ہتھکنڈے بھی جاری ہیں۔
اپریل سے سفارتکاروں کے پانی، دودھ، گیس اور فوڈ ڈیلیوری پر وقتا فوقتا پابندی لگائی جا رہی ہے جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن کو اخبارات کی فراہمی بھی روک دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کے بچوں کے اسکول داخلے بھی کینسل کر دیے گئے ہیں، جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X