LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کا مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی)نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی پی نے الیکشن کمیشن کے 5اپریل کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 4 مارچ کے نوٹیفکیشن کو درست کرنے کا حکم دیا جائے۔پی ٹی آئی پی کی درخواست پر سماعت کل جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں ہوگی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پی کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں ان کے تناسب کے مطابق مخصوص نشستیں (خواتین اور اقلیتوں کی)مختص کی جائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X