LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے اعلی سطحی کمیٹی قائم

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی معیشت کو ڈیجیٹل بنانے کے اقدامات کا ہفتہ وار جائزہ لے گی جبکہ وفاقی بجٹ میں بھی اس حوالے سے اہم فیصلے شامل کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کے فروغ کے لیے اعلی سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کے اجلاس کی خود وزیراعظم صدارت کریں گے اور ہر ہفتے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی منتقلی کو فروغ دے کر غیر رسمی معیشت کو محدود کیا جائے گا اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعظم نے بتایا کہ وفاقی بجٹ میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔

رمضان میں مستحقین کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رقوم منتقل کر کے شفاف نظام کو ممکن بنایا گیا، جس سے حقدار کو اس کا حق براہ راست ملا۔وزیراعظم نے زور دیا کہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے مہنگائی میں کمی، ترسیلات زر میں اضافہ اور معیشت میں بہتری کا راستہ ہموار ہو رہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی حکومت کی پالیسیوں پر سرمایہ داروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ کہ اللہ کے فضل اور معاشی ٹیم کی محنت سے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *