(ملک عمران خان اعوان)
اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجاب خیبرپختونخوا سرحد کے قریب خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین
پولیس اور سی ٹی ڈی نے ایک بار پھر جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ۔ محسن نقوی
پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔ محسن نقوی
ڈیرہ غازی خان پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ محسن نقوی
پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ محسن نقوی
فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ محسن نقوی
پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔ محسن نقوی