LOADING

Type to search

امریکا (بگ ڈیجٹ) امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، ایران کا ردعمل بھی آگیا

Share this to the Social Media

امریکا (بگ ڈیجٹ) امریکا نے ایرانی شخصیات اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نئی پابندیوں میں ایران کی 10 شخصیات اور 37 اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای اور ہانگ کانگ کے کچھ ادارے بھی نئی امریکی پابندیوں میں شامل ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے عائد نئی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران پر سفری پابندی عائد کی ہے، پابندی امریکی پالیسی سازوں کی ایرانی عوام سے دشمنی کی عکاسی کرتی ہے، امریکی پابندی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

کچھ عرصہ قبل بھی امریکا نے ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X