راولپنڈی (بگ ڈیجٹ)(مظہر شاہ)تھانہ سٹی پولیس ٹیم کی اہم کارروائی، محکمہ تعلیم کے دفتر سے 9600 سے زائد کتابیں چوری کرنے والے دو افراد گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی 9665 کتابیں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے دفتر سے 9600 سے زائد کتابیں چوری کرنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا، زیر حراست افراد سے لاکھوں روپے مالیتی 9665 کتابیں برآمد ہوئیں، کتابیں حکومت پنجاب کی جانب سے طلبا و طالبات کے لئے پرنٹ کروائی گئیں تھیں، کتابیں مختلف سکولوں میں پرائمری کے طلبا و طالبات کو مہیا کی جانی تھیں، چوری کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری اور کتب کی فوری برآمدگی کا حکم دیا تھا، تھانہ سٹی پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملوث افراد کو گرفتار کر کے تمام مسروقہ کتب برآمد کر لیں، ملزمان کے ساتھیوں و سہولتکاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔