اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان کی خدمات حاصل کرلیں۔ بھارتی اخبار دی سنڈے گارڈین میں شائع احسان اللہ احسان کے مضمون میں بے بنیاد دعوی کیا گیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مزید دو حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اخبار سنڈے گارڈین ایک پروپیگنڈا ٹول کے طور پر بھارتی ایجنسی سے منسلک ہے۔ حقیقت میں بھارت ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ احسان اللہ احسان کا مضمون دراصل بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کی گواہی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را سنڈے گارڈین کو مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔ جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں احسان اللہ احسان کے نام سے معمول کے مطابق مضامین لکھواتی ہیں۔