لاہور(بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس) علیم خان اور شعیب صدیقی سمیت دیگر کیخلاف روڈا اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ، عدالت نے ایم این اے عبد العلیم خان اور شعیب صدیقی سمیت دیگر کو مقدمہ سے بری کر دیا۔
عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کرنے کا حکم دیا، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا، تھانہ چونگ نے عبد العلیم خان سمیت دیگر کیخلاف چالان عدالت میں جمع کر رکھا تھا، شعیب صدیقی سمیت دیگر حاضری کیلیے عدالت میں پیش ہوئے۔ عبد العلیم خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، شعیب صدیقی سمیت دیگر پر روڈا اہلکاروں پر تشدد کرنے کا الزام تھا۔