LOADING

Type to search

نیویارک (بگ ڈیجٹ) سلامتی کونسل اجلاس: پاکستان کا غزہ میں مستقل اورغیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

Share this to the Social Media

نیویارک (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس) پاکستان نے غزہ میں مستقل اورغیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی منظور نہیں، غزہ کے محاصرے کو فوری ختم کیا جائے، غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیاراستعمال کیا گیا۔

عاصم افتخار نے کہاکہ غزہ میں طبی عملے اور ہسپتال پر حملے کئے گئے، 71ہزار بچوں 17ہزار ماؤں کو علاج معالجہ کی ضرورت ہے، فلسطینیوں کو امن کے ساتھ رہنے کا حق ہے، غزہ کی تعمیر نو کے پروگرام کی بھر پور حمایت کی جائے۔

یواین ریلیف چیف نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کہ غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کی جائے، غزہ میں قحط تشویشناک رخ اختیار کرگیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *