LOADING

Type to search

نیویارک (بگ ڈیجٹ) ٹرمپ قطر کے شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کے لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار

Share this to the Social Media

نیویارک (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر کے شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، جو وہ بطور ایئرفورس ون استعمال کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر قطر سے لگژری جیٹ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، اس لگژری جیٹ کی مالیت 40 کروڑ (400 ملین) ڈالر ہے، اس تحفے کا اعلان آئندہ ہفتے ٹرمپ کے دورہ قطر میں کیا جائے گا۔وائٹ ہاس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ غیر ملکی حکومتوں کے تحائف ہمیشہ قانون کے مطابق قبول کیے جاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ممکنہ طور پر قطر کے شاہی خاندان سے لگژری جیٹ قبول کرے گی، جو کسی غیر ملکی حکومت کی طرف سے اب تک کا سب سے قیمتی تحفہ ہو سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *