راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) افواج پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب میں شروع کیا گیا آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کی تکمیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 6 اور 10 مئی تک کی کارروائیاں آپریشن بنیان مرصوص کا حصہ تھیں۔پاکستان نے بھارت کیساتھ 22 اپریل سے 10 مئی تک معرکے کو معرکہ حق کا نام دے دیا۔
بیان کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص بھارتی افواج کی بزدلانہ جارحیت کے جواب میں کیا گیا، بھارتی حملے میں معصوم شہری شہید ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حملوں کا بدلہ لینے اور انصاف کی فراہمی کا عزم کیا تھا، الحمداللہ، پاکستانی فوج نے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا۔