اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )نے 10 افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق یہ تمام افسران حال ہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (BPS-17) کے عہدے پر ترقی پانے والے ہیں، جنہیں مختلف شعبوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، کلثوم بی بی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ (ایڈمن سیکشن)، حنا ابرار کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ای ایم-II)، جبکہ عبدالغفور اور لیاقت حیات کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ڈی ایم اے )مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح محترمہ روبی دلشاد کو کیپیٹل اسپتال، وحید احمد قاضی اور ظفر خان کو لینڈ اینڈ ری ہیبلیٹیشن، راجہ مظہر محمود کو انفورسمنٹ، کرامت اللہ خان کو کوآرڈینیشن، اور ظفر عباس اعوان کو اسٹیٹ مینجمنٹ-I میں تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں اور چارج سنبھالنے کی رپورٹ ہیومن ریسورسز ڈائریکٹوریٹ میں جمع کروائیں۔ یہ حکم نامہ سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے، جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر-II (HRD)، بشریٰ ہاشمی نے دستخط کیے ہیں۔