LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو بہترین شراکت دار مل گیا، وزیراعظم

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدرکی قیادت اور عالمی امن کیلئے ان کے عزم پربیحد مشکور ہوں اور صدرٹرمپ کی پیشکش کو جنوبی ایشیا میں پائیدار قیام امن کیلئے اہم سمجھتا ہوں،پاکستان اور امریکہ عشروں سے ایک دوسرے کے حلیف ہیں،دونوں ملکوں نے مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے مل کر کام کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن کے قیام کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صورت میں ایک بہترین شراکت دار مل گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی امن کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیصلہ ساز قیادت پر ان کا مشکور ہوں، جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے صدر ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا عشروں سے ایک دوسرے کے حلیف ہیں، پاکستان اور امریکا نے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور وسعت کے لئے مل کر کام کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو ایک بہترین شراکت دار ملا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *