LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کے خواہشمند مزید 2078پاکستانیوں کو اجازت مل گئی

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کے خواہشمند مزید 2078 پاکستانیوں کو اجازت مل گئی۔ وزارت مذہبی امور ذرائع کے مطابق پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا منظور شدہ کوٹہ 25 ہزار 698 ہوگیا ہے۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے مزید 2078 پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دیدی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی شرائط پوری کرنیوالے حج آرگنائزرز کو 2078 حجاج کی کلیئرنس مل گئی ہے، پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا منظور شدہ کوٹہ 25 ہزار 698 ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال حج کی سعادت سے محروم ہونیوالے افراد کی تعداد 67 ہزار سے کم ہوکر 65 ہزار ہوگئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *