LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وزیراعظم کی زیرِصدارت ملکی سلامتی پر اہم اجلاس؛ عسکری قیادت بھی شریک

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی سلامتی پر اہم اجلاس جاری ہے، جس میں عسکری قیادت بھی شریک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کررہے ہیں۔ اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت موجود ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا اور سکیورٹی حکام بھی شریک ہیں۔ وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بھارتی جارحیت کے بعد ملک کی موجودہ صورت حال اور جوابی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *