بیجنگ (بگ ڈیجٹ):چار سیاحتی کشتیاں چین کے صوبہ گوئی چو کے بی جیے شہر کے ایک سیاحتی مقام پر تیز ہوا کے باعث پانی میں الٹ گئیں۔ حادثے میں اب تک 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 70 افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے اس حادثے کو بہت اہمیت دی اور فوراً اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ حادثے کے شکار افراد کی تلاش اور زخمیوں کے علاج کی ہر ممکن کوشش کی جائے ،متاثرین کے اہل خانہ کو تسلی دی جائے اور صورتحال پر قابو پانے میں ہر ممکن کوشش کی جائے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ حال ہی میں، کچھ مقامات پر سیکیورٹی حادثات کا ایک سلسلہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے جانی نقصانات ہوئے ہیں۔ تمام خطوں اور متعلقہ محکموں کو گہرائی سے سبق سیکھنا چاہئے، تمام فریقوں کی ذمہ داریوں کو مزید مستحکم کرنا چاہئے، حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانا چاہئے، اور بڑے اور غیر معمولی طور پر سنگین سیکیورٹی حادثات کو سختی سے روکنا چاہئے.
چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی اس بارے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ، زخمیوں کا علاج کرنے ، اہل خانہ کو تسلی دینے، اور متعلقہ امور سے نمٹنے اور حادثے کی تحقیقات جیسے تمام امور اچھی طرح انجام دیئے جائیں۔