LOADING

Type to search

ہری پور (بگ ڈیجٹ) تھانہ کھلابٹ پولیس کی کاروائی ، ڈکیتی و راہزنی کی غرض سے بامسلح گھات لگائے بھیٹے گروہ کے 3 ملزمان گرفتار ۔ملزمان سے 2 پستول معہ ایمونیشن اور 1 آہنی مکہ برآمد کرلیا۔

Share this to the Social Media

ہری پور (بگ ڈیجٹ) ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ہری پور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ ہمراہ نفری پولیس کے دوران گشت حدود تھانہ میں موجود تھے کہ ڈکیت گروہ کی لنک روڈ جاگل موجودگی کی اطلاع ملی ۔جو اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان رحمت اللہ ولد خان سکنہ کیمپ نمبر 20 ، حسن ولد حاجی عبداللہ اور عزیز اللہ ولد عمر خان ساکنان کیمپ نمبر 16کو گرفتار کرکے ملزمان سے 2 پستول معہ ایمونیشن اور 1 آہنی مکہ برآمد کرلیا۔دیگر ملزمان کے خلاف پولیس کاروائیاں جاری ۔ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 399.400.401.15AA کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *