LOADING

Type to search

لاہور (بگ ڈیجٹ) ویلنٹائن ڈے ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 8 خواتین سمیت 15 افراد گرفتار

Share this to the Social Media

(ملک عمران خان اعوان)

لاہور (بگ ڈیجٹ) ویلنٹائن ڈے ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 8 خواتین سمیت 15 افراد گرفتار

(ملزمان سے حقہ، شیشہ فلیورز اور ائس نشہ وارشیا ساؤنڈ سسٹم برآمد کرلیے گئے، پولیس)

لاہور میں پولیس نے ویلنٹائن ڈے پارٹی پر چھاپہ مار کر 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔

گلبرگ پولیس نے ہالی روڈ کے ایک ہوٹل میں چھاپہ مارا۔ ہوٹل میں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ڈانس پارٹی جاری تھی۔ پارٹی سے 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت ثنا ، رضیہ، عنایہ ، ماہی ، ردا، ماہم، عیشا ، عثمان، ابرار، حسن، علی ، سلطان، معظم اور امجد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان سے حقہ ، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X