راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) صدر رجب طیب اردوان کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات
اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات وزیر اعظم ہاؤس، اسلام آباد میں منعقدہ استقبالیہ تقریب کے دوران ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر اردوان کے دورۂ پاکستان کو پاک-ترک تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا باعث بنے گا۔
